اسلام آباد (آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپوزیشن کے 3 رہنمائوں کے پروڈکشن آرڈر جاری کرتے ہوئے آصف زرداری، خواجہ سعد رفیق اور خورشید شاہ کو اجلاس میں لانے کی ہدایت جاری کردی، رانا ثنا اور شاہد خاقان عباسی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہوسکے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ن لیگ نے شاہد خاقان عباسی کے پروڈکشن آرڈر کیلیے درخواست ہی نہیں دی۔