کرتار پور راہداری وزیر اعظم اور آرمی چیف کاتاریخی معرکہ ہے‘ شیخ رشید

108

لاہور( این این آئی) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کرتار پور راہداری خطے کی تاریخ بدلنے جارہا ہے ،خارجہ امور پر وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو پاکستان کے لیے جو کامیابی حاصل ہوئی ہے یہ ایک تاریخی معرکہ
ہے ۔اپنے وڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ بعض کم عقل اور ذہنی پستی کا شکار اندازہ نہیں کر سکتے کہ کرتار پور راہداری کا کشمیر کو کتنا فائدہ پہنچے گا ، یہ لوگ جو بابا گرو نانک دیو جی کے 550ویں دن کو علامہ اقبال کے جنم دن سے ملا رہے ہیں ان کی عقل پر ماتم ہی کیا جا سکتا ہے ۔ کرتار پور راہداری نے نریندر مودی کے سینے پر وہ مونگ دھلی ہے جس کا ان کو اندازہ نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ کامیابی کشمیریوں کی آزادی کا مقدر بنے گی اور پاکستان آگے جائے گا ۔
شیخ رشید