نوابشاہ ،میونسپل انتظامیہ کی نااہلی،مچھروں کے بہتات سے بیماریاں پھیلنے لگیں

181

نوابشاہ (سٹی رپورٹر) نوابشاہ میں ڈینگی مچھرنے تباہی مچادی رات بھر لوگ جاگ کر گزارنے پر مجبور شہر یوں کا کہنا ہئے کہ ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد ابرار جعفر سے کئی بار مطالبہ کیا ہے کہ سٹی نواب شاہ میں ڈینگی مچھر زیادہ ہوگئے ہیں لہٰذا فوری طور پر اسپرے کیا جائے تاکہ عوام کو موذی امراض میں مبتلا ہونے سے بچایا جا سکے۔ شہریوں کے بار بار مطالبے پر بھی مچھر مار اسپرے نہیں کروایا جا سکا ہے۔ شہریوں کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ جا بجا گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں ضلع نوابشاہ میں مچھروں کی بہتات سے وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ،عوام کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے جینا دوبھر کر رکھا ہے ، بلدیہ عظمیٰ نوابشاہ کی جانب سے مچھر مار اسپرے نہ کرنے کی وجہ سے عوام سخت پریشان ہیں مچھروں کی بہتات نے عوام کاجینا حرام کر دیا ہے لوگ ملیریا سمیت دیگر مہلک بیمایوں میں مبتلا ہورہے ہیں، انتظامیہ کی جانب سے طویل عرصے سے شہر میں مچھر مار اسپرے نہیں کیا گیا ،مچھروں کی بڑھتی ہوئی بہتات نے ضلعی انتظامیہ‘محکمہ صحت کے ساتھ ساتھ WHO کی کارکرگی پربھی سوالیہ نشان لگا دیے ہیں۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ‘محکمہ صحت اور WHO کو شہریوں کو وافر مقدار میں مچھردانیاں فراہم کرنے کا پابند بنا ئیں جبکہ متعلقہ ادارے مچھر کی افزائش کو تلف کرنے کے لیے شہر بھی کے علاوہ مضافات میں بھی اسپرے کے عمل کو یقینی بنائیں تاکہ شہری ذہنی اذیت وکوفت سے نکل سکیں۔