کوئٹہ: اغوا کاروں نے تاوان نہ ملنے پر 18 سالہ نوجوان کو قتل کردیا

104

کو ئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں تاوان نہ ملنے پر اغوا کاروں نے 18 سالہ نوجوان کو قتل کردیا۔ لیویز کے مطابق مقتول کو 14 اگست کو کوئٹہ کے علاقے شیخ ماندہ سے اغوا کیا گیا اور رہائی کیلیے 50 لاکھ روپے تاوان طلب کیا گیا تھا، تاوان نہ ملنے پر غوث اللہ کو قتل کرکے لاش قلعہ عبداللہ کے علاقے میزئی اڈا میں پھینک دی۔ لیویز اور پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔