زرداری کی دھڑکن بے ترتیب ‘ نگرانی شروع‘ اسپتال میں ہی رکھنے کا فیصلہ

105

اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے ترجمان نے بتایا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو ہارٹ بیٹ کے حوالے سے مسائل کا سامنا ہے، ہارٹ بیٹ کے حوالے سے شکایت سامنے آنے پر ہولٹر مانیٹرنگ شروع کر دی گئی ہے۔ پیر کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ آصف علی زرداری 2 ہفتے سے پمز کے کارڈیک واڈ میں زیر علاج ہیں، انہیں تمام ٹیسٹ کلیئر ہونے تک اسپتال میں رکھا جائے گا۔ادھر پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنمااور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹر رحمن ملک نے کہاہے کہ نواز شریف اورمریم نواز کی ضمانت کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری و فریال تالپور کو بھی ہنگامی طور پر ضمانت پر رہاکرنے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نوازکے فیصلے میں عدالت نے جس طرح فیصلہ دیا اسی طرح زرداری و فریال تالپور کے کیس میں کیاجائے، آصف علی زرداری ایک بہادر انسان ہیں جو اپنے بیماری کے متعلق بتانے سے اپنے دوستوں کو بھی منع کرتے ہیں،آصف علی زرداری کو کچھ ہوجاتا ہے تو ذمے دار حکومت وقت ہوگی۔