جسٹس گلزار نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

111

اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس گلزار احمد نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔عدالت عظمیٰ کے جسٹس مشیر عالم نے جسٹس گلزار احمد سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جس میں عدالت عظمیٰ کے ججز اور وکلا نے شرکت کی۔واضح رہے کہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے بیرون ملک دورے سے واپسی تک جسٹس گلزار احمد بطورچیف جسٹس فرائض انجام دیں گے۔