کوئٹہ نے15ویں آل بلوچستان جاپان کراٹے چمپئن شپ جیت لی

174
کوئٹہ: آل بلوچستان کراٹے چیمپئن شپ کے موقع پر مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر داخلہ کو شیلڈ پیش کی جا رہی ہے
کوئٹہ: آل بلوچستان کراٹے چیمپئن شپ کے موقع پر مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر داخلہ کو شیلڈ پیش کی جا رہی ہے

کوئٹہ(جسارت نیوز )15ویںآل بلوچستان جے کے اے(جاپان) کراٹے چمپئن شپ2019 کوئٹہ ڈسٹرکٹ نے جیت لی ۔مہمان خصوصی صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو ،ڈائریکٹر جنرل بلوچستان اسپورٹس بورڈ دُرا بلوچ ،چیف کنٹرولر پاکستان ریلویز کوئٹہ ڈویژن محمد کاشف،شہیان عمر خان اچکزئی ،گرینڈ ماسٹر شوکت علی چنگیزی،محمود حسین چنگیزی،میجر ریٹائرڈ جاوید انور آغا اور مشعل یوتھ سوسائٹی کے صدر سلیم شاکر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ بلوچستان میں جاپان کے اعزازی قونصل جنرل سید ندیم عالم شاہ کی زیر سرپرستی اور جاپان کراٹے ایسوسی ایشن بلوچستان کے زیر اہتمام جبکہ گراس روٹ لیول سے کھیلوں کو فروغ دینے کے مشن پر گامزن تنظیم مشعل یوتھ سوسائٹی کے تعاون سے تاجئی خان ہزارہ اسپورٹس کمپلیکس علمدار روڈ کوئٹہ میںمنعقد ہونے والی2 روزہ15ویںآل بلوچستان جے کے اے(جاپان) کراٹے چمپئن شپ میں کوئٹہ ڈسٹرکٹ کے بوائز اینڈ گرلز کھلاڑیوں نے 10 گولڈ ،4 سلور اور 6 برائونز میڈلز جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی ۔پشین ڈسٹرکٹ نے 3 گولڈ ،8 سلور اور 5 برائونز میڈلز کے ساتھ دوسری جبکہ ژوب ڈسٹرکٹ نے 2 گولڈ ،3 سلور اور 4 برائونز میڈلز جیت کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔2 روز تک جاری رہنے والی چمپئن شپ میں بلوچستان کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے بوائز اینڈ گرلز کھلاڑیوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔کراٹے کھلاڑیوں نے اپنے دلکش کھیل اور شاندار پرفارمنس کے ذریعے حاضرین سے خوب داد حاصل کی۔ عبداللہ چنگیزی ،نصراللہ ہزارہ،،فدامحمد دُمڑ،اصغر حسین آژدری، عبدالوحید رئیسانی،خادم حسین ،غلام حسین ہاشمی،محمد اسماعیل درانی،بختیار احمد،عبدامتین کاکڑ،محمد جمعہ مغل ،حمید مری ،صدام خان ترین اور حسین علی چنگیزی نے ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض سر انجام دیے۔ بلوچستان کراٹے چمپئن شپ کے اختتام پر مشعل یوتھ سوسائٹی کے صدر سلیم شاکر نے مہمانان خصوصی صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو ،ڈائریکٹر جنرل بلوچستان اسپورٹس بورڈ دُرا بلوچ اورچیف کنٹرولر پاکستان ریلویز کوئٹہ ڈویژن محمد کاشف کو یاد گاری شیلڈز پیش کیں۔