پی سی بی نے آئرلینڈ کو دورہ پاکستان کی باضابطہ دعوت دے دی

222

 پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئرلینڈ کو دورہ پاکستان کی باضابطہ دعوت دے دی جس کا جواب آنےکے بعد دورے کی تفصیلات طے کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی مکمل بحالی کے لیے کوشاں ہے اور اس کے لیے مختلف ٹیموں کو دوروں کی دعوت دی جارہی ہے۔

پی سی بی نے ون ڈے میچز کے بعد ٹیسٹ میچز کے انعقاد کے لیے مختلف ٹیموں سے رابطے کیے ہیں، اس سلسلے میں سری لنکا سے بات چیت جاری ہے اور سیریز کے انعقاد کے لیے کوشش فیصلہ کن مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔

ایک جانب پی سی بی سری لنکن ٹیسٹ ٹیم کی آمد کے لیے پرامید ہے تو دوسری جانب دیگر ٹیموں سے رابطے تیز کردیے گئے ہیں۔

پی سی بی نے آئر لینڈ کودورہ پاکستان کی باضابطہ دعوت دے دی ہے ، ٹور کی تفصیلات دونوں ٹیموں کی مصروفیات دیکھ کر طے کی جائیں گی۔

آئرلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے جواب آنے کے بعد دورے باہمی رضامندی سے شیڈول طے کیا جائے گا۔