کراچی انڈر 18 باسکٹ بال ٹیم نے علامہ اقبال کپ جیت لیا

159

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام KBBCکے اشتراک سے انٹر نیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر منعقدہ “علامہ اقبال کپ ایک روزہ باسکٹ بال ٹورنامنٹ”کا ٹائٹل شارق سلیمان اور نوفل علی کی قیادت میں کراچی انڈر18باسکٹ بال ٹیم نے جیت لیا ،فائنل معرکہ میں ری فلیکشن اسکول کراچی کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 34کے مقابلے میں 38باسکٹ پوائنٹس سے مات دیدی ۔فاتح ٹیم کی جانب سے شارق سلیمان 13،حسن علی11،سعد صلاح الدین 10جبکہ رنر اپ ٹیم کی جانب سے ابراہیم نوید 10،محمد دانیال خان 10،احمد علی نے 8پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے ۔قبل ازیں کھیلے گئے دونوں سیمی فائنل مقابلوں میں ری فلکشن اسکول نے سٹی گرامر اسکول درخشان کیمپس اور کراچی انڈر 18کی ٹیم نے سینٹ پیٹرک اسکول کو شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا ۔کھیلے گئے مقابلوں میں ریفریز کے فرائض ذاہد ملک ،ممتاز احمد اور راحیل مبین نے انجام دیے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز زعیمہ خاتون ،نعیم احمد اور ظفر اقبال شامل تھے ۔فائنل کے اختتام پر منعقدہ تقسیم انعامات کی پر وقار تقریب میں مہمان خصوصی پاکستانی نژاد ملیشین اسپورٹس فزیو تھراپسٹ ڈاکٹر سید تنویر زیدی نے فاتح ،رنر اپ ٹیموں کو ٹرافی اور کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات تقسیم کئے اس موقع پر منتظم ٹورنامنٹ غلام محمد خان ، انٹر نیشنل باسکٹ بال پلیئر عبدالناصر ،ٹی وی آرٹس بے نظیر بلوچ ،سماجی رہنماء محمد سلیم خمیسانی ،،پاکستان یوگا اسپورٹس فیدریشن کے سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد ،معروف ہاکی پلیئر عابدہ موسانی ،ٹورنامنٹ سیکریٹری انجینئر سید زین العابدین ،زعیمہ خاتون ،سید ابن حسن اور دیگر موجود تھے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈاکٹر سید تنویر زیدی نے اعلان کیا کہ انشا اللہ بہت جلد کراچی انڈر 18باسکٹ بال ٹیم کو اسپورٹس منسٹری گورنمنٹ آف ملائیشیا کی جانب سے باقاعدہ دورے کی دعوت دی جائیگی انہوںنے کہاکہ پاکستان اور ملائیشیا کی عوام کا اٹوٹ رشتہ ہے وزیر اعظمملائیشیا مہاتر محمد نے ہمیشہ پاکستان کو اپنے بھائی کا درجہ دیا ہے سیدہ تنویر زیدی نے کہاکہ انشا اللہ ہم کھیل کے ذریعے پاکستان اور ملائیشیاکے رشتہ کو مزید مضبوط بنا ئیں گے انہوںنے شاندار ایونٹ کے انعقاد اور شہر قائد میں باسکٹ بال کھیل کے فروغ کے حوالے سے KBBA خصوصی غلام محمد خان ،عبدالناصر اور دیگر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔اس موقع پر فزیو تھراپسٹ ڈاکٹر سید ہ تنویر زیدی نے کھلاڑیوں خصوصا ً خواتین کھلاڑیوں کو فیزکل فٹنس اور اسپورٹس انجریز کے حوالے لیکچرز دیے اور ٹپس سے آگاہی فراہم کی ۔تقریب میں کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی جانب سے مہمان خصوصی کو یاد گاری شیلڈ اور کمشنر کراچی کی جانب سے یوم آزادی پریڈ کی شرٹس دی گئی ۔