اسلام آباد کے پرائیویٹ اسکولز آج سے کھولنے کا فیصلہ

111

اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد کے پرائیویٹ اسکولز(آج ) پیر سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے،جس کانوٹی فکیشن بھی جاری کردیاگیاہے۔ پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عبدالوحید کے مطابق صورتحال کو مد نظر رکھ کر فیصلے پر نظر ثانی کریں گے، یہ فیصلہ صدرپرائیویٹ ایسوسی ایشن اسکولز زعفران الٰہی کی زیرصدارت اجلاس میں کیاگیا۔