سانحہ رحیم یار خان پر تحقیقاتی کمیشن کے قیام کا مطالبہ

97

کراچی (پ ر)ہیومن رائٹس نیٹ ورک کراچی کے صدر انتخاب عالم سوری نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ٹرین سانحہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے امداد اور اس واقعے میں ملوث لوگوں کو قرار واقعی سزا دلانے کے لیے فوراًتحقیقاتی کمیشن قائم کرے۔ عینی شاہدین اور آگ کی نوعیت کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ سے لگی جو محکمہ ریلوے کی نا اہلی کاایک اور منہ بولتا ثبوت ہے ۔ اس موقع پر ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے جرنل سیکریٹری سید شہزاد مظہر نے کہا کہ اگر یہ سانحہ سلنڈر کے باعث ہوا تب بھی یہ محکمہ ریلوے کی نا اہلی ہے کہ اس طرح غیر محفوظ طریقے سے سلنڈر لے جانے کی اجازت کیوں دی گئی۔ سانحہ سلنڈر سے ہوا یا شاٹ سرکٹ سے دونوں صورتوں میں حکومت ذمہ دار ہے۔ حکومت کے خلاف ایف آئی آر کاٹی جانی چاہیے ۔حکومت کو چاہیے کہ ذمہ داری قبول کرتے ہوئے فورا تحقیقاتی کمیشن قائم کر کے ذمہ داروں کا تعین کرے اور انھیںقرار واقعی سزا دے ۔