اسلام آباد (اے پی پی) وزیر مواصلات مراد سعید نے اپوزیشن مارچ پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ابو بچاؤ، اقامہ چھپاؤ ،کمیٹی دلاؤ اور کرپشن بچاؤ والے سارے یکجا ہیں۔ مراد سعید نے کہا کہ یہ سب وہ ہیں جن کا نعرہ تھا ’’کھاتا ہے تو لگاتا بھی ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نہ کھاتا ہے اور نہ ہی
کھانے دیتا ہے، جو ان کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو یہ کھاچکے ہیں وزیر اعظم عمران خان وہ بھی ان سے نکلوا کر عوام پر لگانا چاہتے ہیں۔
مراد سعید