فیصل آباد (آئی این پی) ٹیچنگ اسپتالوں کی نجکاری کیخلاف مسیحا بپھر گئے، پانی سر سے گزرنے لگا، گرینڈ الائنس کی ہڑتال 22 ویں روز میں داخل، شعبہ بیرون مریضاں، اندرون مریضاں، تشخیص کے تمام شعبوں سمیت آپریشن تھیٹروں میں کام بند، دور دراز سے آنے الے نادار مریضوں کو مشکلات کا سامنا، ٹیچنگ اسپتالوں میں صفائی نہ ہونے کی وجہ سے تعفن اُٹھنے لگا، حکومت پنجاب محکمہ صحت کی طرف سے کوئی نمائندہ مذاکرات کے لیے نہ آیا، مختلف اسپتالوں میں شرح اموات میں اضافہ۔ پنجاب میں ٹیچنگ اسپتالوں کی نجکاری کیخلاف گرینڈ الائنس میں شامل ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکل اسٹاف سمیت درجہ چہارم کے ملازمین کی ہڑتال 22 ویں روز میں داخل۔ گرینڈ الائنس نے تمام ٹیچنگ اسپتالوں میں شعبہ بیرونی مریضاں، اندرو نی مریضاں، تمام آپریشن تھیٹر سمیت تشخیص کے تمام شعبے مکمل طور پر بند کردیے، مسیحائوں کو لاچار نادار مریضوں پر ترس نہ آیا، مدد کے لیے پکار نے والے مریضوں سے بدتمیزی، دور دراز سے آئے امراض میں مبتلا پہلے سے پریشان مریضوں اور لواحقین کو اسپتال پہنچ کر مزید سخت پریشانی کا سامنا۔ مختلف اسپتالوں میں شرح اموات میں اضافہ۔ حکومت پنجاب، محکمہ صحت، ضلعی انتظامیہ کا کوئی بھی نمائندہ گرینڈ الائنس سے مذاکرات کے لیے نہ آیا۔ درجہ چہارم کے ملازمین کی طرف سے اسپتالوں کی مناسب صفائی نا ہونے کی وجہ سے تعفن اُٹھنے لگا۔