عمران خان جتنا مرضی روئیں این آر او نہیں دیں گے ‘مریم اورنگزیب

112

لاہور(نمائندہ جسارت)ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان جتنا مرضی روئیں آپ کو این آر او نہیں دیں گے ،کپتان صاحب اسلام کو اپنی جھوٹی سیاست کے لیے استعمال کرنے پر اللہ تعالی سے معافی مانگیں۔ان خیالات کااظہار انہوںنے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ن لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ نیازی صاحب عوام کے سمند ر سے ڈر کر بھاگ رہے ہیں،کپتان کی تقریر، جادو ٹونا، دھمکی ، گالی اور کوئی جھوٹ اب کام نہیں آئے گا،پوری قوم اکٹھا ہوگئی،نیازی کو گھر جانا پڑے گا۔ عوام نالائق، نااہل، عوام دشمن حاکم سے نجات چاہتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن کا ریکارڈ دیکھیں پتا چل جائے گا کس نے کہاں سے پیسہ لیا اور کون کس کا ایجنٹ ہے،عمران کان خان کے ہوتے ہوئے ملک کی تباہی کے لیے کسی اور کی ضرورت نہیں۔ نالائق اور نااہل وزیراعظم کوئی کارکردگی نہیں دکھا سکتا،عمران خان کے آنے سے ملک میں کرپشن کے ریٹ 3گنا، مہنگائی 13 فیصد اور غریب کا بھرکس نکال دیا ہے۔انہوںنے کہاکہ 7 سال گزر گئے، خیبرپختونخوا میں 350 ڈیمز بننے تھے۔نیازی صاحب کی عقل کا اندازہ پشاور میٹرو کے عبرتناک کھڈوں سے لگایا جا سکتا ہے۔