رحیم یار خان(صباح نیوز)رحیم یار خان میں بلاول زرداری کی آمد سے قبل ہی تیز بارش کے باعث جلسہ گاہ پانی میں بھر گیااور جلسہ منسوخ کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی قیادت کی جانب سے کیے جانے والے جلسے میں پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول زرداری کی رحیم یار خان آمد سے قبل ہی تیز بارش ہوگئی جس کے باعث جلسہ گاہ میں پانی بھر گیا، ٹینٹ، کرسیاں، شامیانے سب بھیگ گئے، لہٰذا جلسہ منسوخ کر دیا گیا۔