اسلام آباد (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے ماموں زاد بھائی اور سابق گورنر و وزیر اعلیٰ پنجاب نواب صادق حسین قریشی کے بڑے صاحبزادے، نواب عاشق حسین قریشی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ۔ لاہور میں ان کی نماز جنازہ (آج) ہفتے کو 11 بجے ادا کی جائے گی جس کے بعد ان کا جسد خاکی ملتان روانہ کردیا جائے گا۔ جہاں بعد نماز عصر ساڑھے4 بجے بمقام دربار حضرت غوث بہاؤالدین ذکریا ؒ پر ان کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی ‘ اس کے بعد مرحوم کو دربار کے احاطے میں سپرد خاک کر دیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے نواب عاشق حسین قریشی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعے کو اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وہ گزشتہ رات اپنے دیرینہ دوست عاشق قریشی کے انتقال پر غمزدہ ہیں۔