لاہور،اسلام آ باد(نمائندہ جسارت+آن لائن) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آزادی مارچ سے حکومت ختم نہیں ہونے والی، آئین حکومت کے آنے اور جانے کاطریقہ کار واضح ہے، حریم شاہ کے خلاف انکوائری مکمل کرلی ہے جس کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی گئی ہے، ذمے داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی،سیاست میں روادری بہت ضروری ہے، جے یو آئی( ف) کے آزادی مارچ سے کشمیر ایشو کو نقصان پہنچا ہے۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز گورنر ہائوس میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے ملاقات میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔علاوہ ازیںوزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملائیشیا
کے ہم منصب سیف الدین عبداللہ نے ٹیلی فونک رابطہ کرکے خطے میں امن وامان سمیت اہم امور پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔شاہ محمود قریشی نے اپنے ملائیشین ہم منصب سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ملائیشیا کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے ملائیشیا کے وزیر خارجہ کو مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سے آگاہ کیا۔وزیر خارجہ نے ملائیشین ہم منصب کو اپنے دورہ ملائیشیا اور کوالالمپور کانفرنس میں شرکت کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر دو طرفہ تعلقات اور خطے میں امن وامان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شاہ محمود قریشی