آل بلوچستان JKAکراٹے چمپئن شپ 2 نومبرسے کوئٹہ میں شروع ہوگی

208

کوئٹہ(جسارت نیوز)15ویںآل بلوچستان جے کے اے کراٹے چمپئن شپ 2 نومبرسے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں شروع ہوگی،ڈسٹرکٹ کوئٹہ ٹائٹل کادفاع کرے گا۔ جاپان کراٹے ایسوسی ایشن بلوچستان کے زیر اہتمام اور کھیلوں کو فروغ دیکر پاکستان کی نوجوان نسل کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے مشن پر گامزن تنظیم مشعل یوتھ سوسائٹی کے تعاون سے کوئٹہ میں شروع ہونے والی2 روزہ 15ویں آل بلوچستان جے کے اے کراٹے چمپئن شپ میں بلوچستان کے مختلف اضلاع سے بوائز اینڈ گرلز کھلاڑی شرکت کریں گے جبکہ عبداللہ چنگیزی ،نصراللہ ہزارہ،اصغر حسین آژدری،خادم حسین ،غلام حسین ہاشمی،فدامحمد دُمڑ،محمد اسماعیل درانی،بختیار احمد،عبدامتین کاکڑ،محمد جمعہ مغل ،حمید مری ،صدام خان تریناور حسین علی چنگیزی ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض سر انجام دیںگے ۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں تعینات جاپان کے اعزازی قونصل جنرل سید ندیم عالم شاہ کی زیر سرپرستی تاجئی اسپورٹس کمپلیکس علمدار روڈ کوئٹہ میں منعقد ہونے والی دوروزہ آل بلوچستان جے کے اے کراٹے چمپئن شپ کا افتتاح مہمان خصوصی صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا ء اللہ لانگو کریں گے۔جبکہ اختتامی تقریب میں مہمانان خصوصی صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اینڈ واسا حاجی نور محمد دمڑ،ڈائریکٹر جنرل بلوچستان اسپورٹس بورڈ دُرا بلوچ اور مشعل یوتھ سوسائٹی کے صدر سلیم شاکر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔