پشاور ہائیکورٹ: گورنر خیبر پختونخوا کو توہین عدالت کا نوٹس

114

پشاور (اے پی پی)پشاور ہائیکورٹ نے سابق وائس چانسلر گومل یونیورسٹی ڈاکٹر عصمت اللہ کی توہین عدالت کی درخواست پر گورنر خیبر پختونخوا سے بحیثیت چانسلر گومل یونیورسٹی جواب طلب کرلیا۔ دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ عدالت عظمیٰ نے 2013ء میں سابق وائس چانسلر کو بحیثیت وی سی تمام مراعات و بقایا جات ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔ پشاور ہائیکورٹ نے بھی 2017ء میں گورنر کو 60 دن میں محکمانہ اپیل نمٹانے کا حکم دیا تھا لیکن 2 سال گزرنے کے باوجود ابھی تک اس پر عمل نہیں کیا گیا۔