اسلام آباد (آن لائن) حکومت کی مذاکراتی کمیٹی نے پرویز خٹک کی سربراہی میں وزیراعظم سے ملاقات کی، پرویز خٹک نے وزیراعظم عمران خان کو اپوزیشن سے ہونے والے مذاکرات کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق پرویز خٹک نے وزیراعظم کو بتایا کہ حزب اختلاف اپنے معاہدے پر قائم ہے، ہم اپوزیشن کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن کے مارچ کے دوران اسلام آباد کے رہائشیوں کو کسی قسم کا مسئلہ درپیش نہیں ہونا چاہیے ۔وزیراعظم نے مذاکراتی کمیٹی کو اپوزیشن سے کیے گئے معاہدے کی پاسداری کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ اگر اپوزیشن نے معاہدے کی خلاف ورزی کی تو کارروائی ہوگی۔