ق لیگ نے پرویز الٰہی کو وزیراعلی پنجاب بنانے کیلیے آواز بلند کر دی

94

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ق لیگ نے پرویز الٰہی کو وزیراعلی پنجاب بنانے کیلیے آواز بلند کر دی۔ سینئر رہنما مسلم لیگ ق کامل علی آغا کا کہنا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کا پنجاب کا وزیراعلی بننا وقت کی ضرورت ہے۔ چودھری برادران حکومت اور فضل الرحمان میں مفاہمت کرواسکتے ہیں۔مذاکراتی کمیٹی کا سربراہ چودھری پرویزالٰہی کو ہونا چاہئے تھا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما اور ترجمان کامل علی آغا نے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کو پنجاب کا نیا وزیراعلی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ کامل علی آغا کہتے ہیں کہ پرویزالٰہی کا وزیراعلیٰ بننا وقت کی ضرورت ہے۔عام لوگ اور تاجر کہتے ہیں کہ مسائل کا حل پرویزالٰہی کے پاس ہے۔ چودھری برادران وزیراعظم کے کہنے پر ہی فضل الرحمان سے بات کریں گے۔ ڈرائیونگ سیٹ والاچاہے تو کچھ ہوگا۔ ہم اچھل کراس کی سیٹ پر نہیں بیٹھ سکتے،سنیارٹی کے حساب سے تو پرویزالٰہی کومذاکراتی کمیٹی کا رکن نہیں بنانا چاہیے تھا۔وزیراعظم خود پرویزالٰہی کو کہتے، انہیں کمیٹی کا سربراہ ہونا چاہیے تھا، پرویزالٰہی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ ہوتے تو بہترنتائج نکلتے۔
کامل آغا