پبلک سروس کمیشن کے امتحانات میں لاڑکانہ کے 5 امیدوار کامیاب

179

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) سندھ پبلک سروس کمیشن کے امتحانات میں لاڑکانہ کے رہائشی اعتبار علی عباسی کی بیٹی اقصیٰ عباسی، ڈاکٹر صفدر عباسی کا بیٹا وقاص عباسی سمیت یاسین عباسی اور کے این شاہ کا نوجوان الطاف علی منگی پاس ہوکر اسسٹنٹ کمشنر بن گئے، ،عوامی رائے اس ملک میں اگر میرٹ ہے تو پھر ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا چلا جائیگا، غریب و متوسط طبقے کے نوجوان اپنی اہلیت و میرٹ پر امتحانات پاس کرکے سندھ دھرتی کے عوام کی خدمات سرانجام دیں گے۔ لاڑکانہ شہر کے رہائشی اعتبار علی کی بیٹی اقصیٰ عباسی سندھ پبلک سروس کمیشن کے امتحانات میں سے میرٹ ٹاپ لسٹ میں سے دوسرے نمبر پر آکر اسسٹنٹ کمشنر بن گئی ہیں جبکہ کے این شاہ کے ایچ ایس ٹی ٹیچر غلام مصطفی کے نوجوان بیٹے الطاف علی منگی نے بھی ایس پی ایس سی کمیشن کا امتحان پاس کرکے اسسٹنٹ کمشنر بن گئے، جنہوں نے پہلے ایم فل سندھ یونیورسٹی جامشورو سے اور گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان سے پی ایچ ڈی کی ہے۔ علاوہ ازیں لاڑکانہ کے رہائشی پوسٹ آفس کے کلرک کی بیٹی شازیہ کھوکھر، لاڑکانہ شہر کے اناج منڈی محلے کے رہائشی نوجوان وقاص عباسی اور یاسین عباسی بھی کمیشن پاس کرکے اسسٹنٹ کمشنر بن گئے ہیں۔ اسی سلسلے میں اقصیٰ عباسی والد اعتبار علی عباسی کا کہنا تھا کہ ہمیں بڑی خوشی ہوئی ہے کہ ہماری بیٹی سندھ پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں کامیاب ہوئی ہے جبکہ کمیشن پاس نوجوان الطاف علی منگی کا کہنا تھا کہ ہمارا والد ٹیچر تھا،ہمیں اپنے والدین کی دعاؤں نے کامیاب کیا ہے۔