پاکستان ٹوکیواولمپکس سے باہر ، قومی ہاکی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

131

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی ٹیم اولمپک کوالیفائینگ رائونڈ میں ہالینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد وطن واپس پہنچ گئی ۔ایمسٹرڈیم میں پاکستان اورنیدرلینڈ کے مابین کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں نیدرلینڈ نے گرین شرٹس پر گولز کی برسات کر دی اور مقابلہ 1-6 سے جیت کر ٹوکیو اولمپکس سے پاکستان کو باہر کردیا ۔تین مرتبہ عالمی چیمپئن رہنے والی ہاکی ٹیم اگلے برس ہونے والے ٹوکیو اولمپکس تک رسائی حاصل کر نے میں ناکام رہی ہے ۔2016کے ریویو میچ میں بھی پاکستانی ٹیم کوالیفائی نہ کرسکی تھی ۔نیدرلینڈ نے ہفتے کو ہونے والے میچ میں 4-4سے مقابلہ برابر کرکے میچ حیران کردیا تھا۔جبکہ دوسرے میچ ہالینڈ نے پاکستان کو 6-1سے شکست دے دی ۔ڈچ ٹیم نے ہاف ٹائم میں 4-0کی برتری حاصل کرلی ۔ منک وین ڈیر ویرڈن نے دو مرتبہ اسکور کیا اور بورنورن کییلر مین اور میرکو پروجسر دونوں نے شاندار طریقے سے پیچھے ہٹانے کی کوششیں کیں۔تیسرے کوارٹر میں ٹیرنس پیٹرز اور جیپ جانسن نے چار منٹ کے فاصلے پر گول کرکے مقابلہ کوختم کردیا۔تاہم رضوان علی نے 53ویں منٹ میں پاکستان کی جانب سے صرف ایک گول کیا۔یاد رہے کہ ماضی میں پاکستان نے 1960,1968اور 1984کے اولمپکس میں گولڈمیڈل حاصل کیے لیکن اس کے بعد سے اب تک قومی ٹیم کوئی کامیابی حاصل نہیں کرسکی ہے