کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل نے 33ویں نیشنل گیمزمیں جوڈوکے ایونٹ کیلیے مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دی ہے جس کے قیام کامقصد جوڈوکے کھیل سے متعلق تمام معاملات سے متعلق فیصلہ سازی۔قومی گیمزکیلیے ٹیکنیکل آفیشلز بشمول ججز۔ریفریزاورامپائرزکی تعیناتی۔وینیوکاتعین سمیت ایونٹ کیلیے سپروائزرزکی تعیناتی شامل ہے کمیٹی کے چئیرمین سیدوسیم الدین ہاشمی ہوں گے جبکہ ممبران میں ذوالفقارعلی بٹ۔احتشام الحق۔ مقصوداحمد۔ بشیراحمد بابا ئی۔ نعیم جان شامل ہیں مسعوداحمدآرگنائزنگ سیکریٹری ہوں گے کمیٹی کے چئیرمین کواختیاردیاگیاہے کہ وہ جوڈوکے ایونٹ کے کامیاب انعقادکیلیے کھیل کے قواعد و قوانین کے مطابق فیصلے کرسکتے ہیں اورمعاملات کوبہتراندازمیں چلانے کیلیے مزید ممبرزکوکمیٹی کاحصہ بناسکتے ہیں ۔