سرگودھا، سیوریج کی نالی کے تنازع  پرجھگڑا ، 51 سالہ شخص جاںبحق

115

سرگودھا(این این آئی )ھڈالی میں گلی میں سیوریج کی نالی کے تنازع پرجھگڑا میں 51 سالہ شخص جاںبحق ہو گیا۔جس کی موت قتل یا دل کا دورہ پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔ ذرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے قصبہ ہڈالی میں گلی میں سیوریج کی نالی کے تنازعہ پر اہل محلہ کے جھگڑا میں 51سالہ شخص لیاقت علی زمین پر گر گیا جس کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال لیجایا گیا لیکن وہ جانبرنہ ھوسکا۔جس کی موت دل کے دورہ پڑنیسیھوئی یا اسے قتل کیا گیا۔پولیس نے نعش تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔