لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ کی تحصیل باقرانی کے شہر گیریلو کے رہائشی گندم اور چاول کے تاجر آصف علی میئو نے لاڑکانہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ میں نے ایوان تجارت و صنعت لاڑکانہ کے سابق صدر اور شیخ برادری کے رہنما حافظ سلیمان شیخ کو کاروبار کے سلسلے میں 50 لاکھ روپے دیے جس میں سے انہوں نے مجھے 25 لاکھ روپے واپس کیے جبکہ کاروبار کے 5 لاکھ روپے سمیت اس وقت ان پر 30 لاکھ روپے میرے بقایاجات ہیں جو وہ نہیں دے رہے، جنہوں نے مجھے جعلی چیک دیے جو بعد میں باؤنس ہوئے۔ پیسے مانگنے پر حافظ سلیمان شیخ دھمکیاں دے رہا ہے۔ بالا حکام سے اپیل ہے کہ کارروائی کرکے میرے پیسے واپس دلوائے جائیں۔