ایبٹ آباد (جسارت نیوز) گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر3 مسلسل دوسری مرتبہ ٹیبل ٹینس کا ضلعی چیمپئن بن گیا۔ گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر3 ایبٹ آباد تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی شاندار کارکردگی کا حامل رہا ہے۔ مسلسل دوسری مرتبہ ڈسٹرکٹ اسکول ٹورنامنٹ میں ٹیبل ٹینس کے چیمپئن کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ باسکٹ بال میں گورنمنٹ ہائی اسکول بانڈہ پیر خان کو شکست دیکر ڈسٹرکٹ فائنل کیلئے کوالیفائی کیا جبکہ والی بال میں گورنمنٹ ہائی اسکول کھٹوال کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ تعلیمی حلقوں نے پرنسپل ضیاء شاہد، اسپورٹس آرگنائزر محمد آصف اور ٹیم انچارج کو مبارکباد پیش کی ہے۔