شاہ محمود قریشی نے خانیوال تا عبدالحکیم سیکشن موٹر وے کا افتتاح کر دیا

137

اسلام آباد (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ایم فور موٹروے خانیوال تا عبدالحکیم سیکشن کا افتتاح کر دیا ۔ خانیوال عبدالحکیم سیکشن مکمل ہونے سے ایم ون ،ایم ٹو، ایم تھری ،ایم فور اور ایم فائیو آپس میں منسلک ہوگئے ہیں ۔اب پشاور، اسلام آباد، فیصل آباد، لاہور، ملتان اور سکھر تک موٹر ویز پر سفر ممکن ہوگا۔ ملتان سے فیصل آباد، اسلام آباد اور
پشاور جانے والے ایم فور پر ہی سفر جاری رکھ سکیں گے ۔ اسی طرح ملتان سے لاہور جانے والے مسافر عبد الحکیم سے ایم 3 پر سفر کر سکیں گے ۔