جماعت اسلامی کا 27اکتوبر کو گجرات میں آزادی کشمیر مارچ کا اعلان

154

لاہور( نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی 27اکتوبر کو آزاد جموں و کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا بھر پور اظہار کرئے گی یوم سیاہ کے موقع پر مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے گجرات میں آزادی کشمیر مارچ کرے گی۔آزادی کشمیر مارچ کی قیادت امیر جماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق کریں گے۔آزادی کشمیر مارچ کا آغاز فوارہ چوک سے دوپہر تین بجے ہو گا مارچ سے کچہری چوک نزد ظہور الہی سٹیڈیم گجرات امیر جماعت اسلامی سراج الحق شام ساڑھے چار بجے خصوصی خطاب کریں گے ۔کشمیریوں سے یکجہتی کے اس مارچ میں خواتین و حضرات اور بچوں کی بڑی تعداد شریک ہو گی۔