نواز شریف کی خراب صحت پر یاسمین راشد نے غفلت تسلیم کی، اسحاق ڈار

121

لندن (آئی این پی) ن لیگ کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے حکومت کو نوازشریف کی بیماری کو سنجیدگی سے نہ لینے پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کی صحت پر حکام کو فوری نوٹس لینا چاہیے تھا، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنی غفلت کو تسلیم کیا، میاں
صاحب کیلیے آواز اٹھانے پر میڈیا اور سوشل میڈیا کے شکر گزار ہیں، ڈاکٹر عدنان، علی ڈار اور میرے ٹوئٹ کرنے کے بعد لاہور کے عوام باہر نکلے، میڈیکل رپورٹس کے مطابق نواز شریف کی قوت مدافعت نہ ہونے کے برابر ہے، قوم میاں نواز شریف کی جلد صحت یابی کیلیے دعا کرے۔ ہفتے کو نجی ٹی وی کو انٹرویو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ میاں نواز شریف کی صورتحال ویسے تو بہتر ہے لیکن طبی طور پر ان کی حالت تشویشناک ہے۔ نواز شریف کو 3 میگا یونٹ پلیٹلیٹس بڑھانے کے لیے لگائے گئے تھے۔ ان کے پلیٹلیٹس صبح کے وقت 30 ہزار سے اوپر چلے گئے تھے۔ لیکن دوپہر کے وقت یہ دوبارہ 7 ہزار پر آگئے جو کافی پریشانی کا باعث تھا۔ انہوں نے کہا کہ پریشانی کی بات یہ ہے کہ 8 دن قبل میاں نواز شریف کو دانتوں سے خون نکلا تھا۔ جیل حکام اور میڈیکل حکام نے چیک اپ کیلیے جو ڈینٹسٹ بلوایا تھا اس نے بتایا کہ یہ مسوڑھوں کا مسئلہ ہے، حکام کو اسی وقت نوٹس لینا چاہیے تھا کیونکہ نواز شریف کو پہلے یہ تکلیف نہیں تھی۔ یہ غالباً پلیٹلیٹس کی کمی کے باعث ہی تھا۔
اسحاق ڈار