سکھر، اسلامی جمعیت طلبہ کی اسلامیہ سائنس  کالج میں طلبہ کے لیے ’’ویلکم پارٹی‘‘

167

سکھر (نمائندہ جسارت) اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے حسب روایت اسلامیہ سائنس کالج میں نئے داخلہ پانے والے طلبہ کے لیے ’’ویلکم پارٹی‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ طلبہ کی بڑی تعداد نے پارٹی میں شرکت کی۔ اس موقع پر ناظمِ مقام برادر منیب شیخ اور ناظمِ کالج زون برادر صہیب شیخ نے بھی شرکت کی۔ پارٹی میں طلبہ کی کالج میں داخلہ اور تعلیم و تدریس کے حوالے سے ضروری معاونت پر روشنی ڈالی گئی، جبکہ اسلامی جمعیت طلبہ کے اغراض و مقاصد اور نصب العین سے نئے آنے والے طلبہ کو آگاہ کیا گیا۔