سکھر، گھر میں آتشزدگی کے باعث آگ بھڑک اٹھی، 8 سالہ زینب جھلس کر جاں بحق

86

سکھر (نمائندہ جسارت) روہڑی کے قریبی گائوں غلام سرور میں وزیر میرانی کے گھر میں آتشزدگی، بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ متاثرہ فرد وزیر میرانی کے مطابق فائر بریگیڈ وقت پر نہ پہنچنے کے باعث 8 سالہ زینب جھلس کر جاں بحق ہوگئی، گھر میں رکھا لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا اور دیگر گھر محفوظ رہے۔