ٹھٹھہ، سابق ایم این اے ڈاکٹر عبدالواحد سومرو کے چھوٹے بھائی عثمان سومرو نے خودکشی کرلی

128

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) پیپلز پارٹی سندھ کے ریکارڈ واقعات کے سیکرٹری سابق ایم این اے ڈاکٹر عبدالواحد سومرو کے چھوٹے بھائی عثمان سومرو نے گلے میں رسی کا پھندا ڈال کر خودکشی کرلی ہے۔ پی پی پی رہنما کے بھائی کی لاش گھر کے قریب مویشیوں کے باڑے سے لٹکی ہوئی ملی تھی۔ اطلاع ملنے کے بعد پی پی پی رہنما ڈاکٹر عبدالواحد سومرو اور برادری کے دیگر افراد کے ہمراہ لاش کو سول اسپتال مکلی لے آئے تھے۔ اس وقت تک وہ دم توڑ چکا تھا۔ اس موقع پر پی پی پی رہنما متوفی کے بھائی ڈاکٹر عبدالواحد سومرو نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ ان کا بھائی ڈپریشن کا شکار تھا، کراچی کی ایک نفسیاتی اسپتال سے ان کا علاج بھی جاری تھا، جس کی وجہ سے انہوں نے پریشانی کی عالم میں خودکشی کرلی ہے۔ متوفی کو ٹھٹھہ کے تاریخی قبرستان مکلی میں سپرد خاک کیا گیا ہے، نماز جنازہ میں مختلف سیاسی، سماجی تنظیموں کے رہنمائوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔