لاہور (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس مامون رشید شیخ نے قائمقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے جسٹس مامون رشید شیخ سے قائمقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں لاہور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ پر کام کرنے والے معزز جج صاحبان ،قائمقام رجسٹرار،لاء افسران اور بار ایسوسی ایشنز کے عہدیداروںنے
شرکت کی ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سردار شمیم احمد خان سیمینار میں شرکت کے لیے امریکہ گئے ہیں۔
مامون رشید/حلف