لوگوں کو لوٹنے والے مافیا کا جلد خاتمہ ہونے والا ہے، چیئرمین نیب

252

اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ جس مافیا نے لوگوں کو لوٹا اور  برباد کیا ہم نے انہیں چھوڑ یں گے اس مافیا کا جلد خاتمہ ہونے والا ہے۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا کہ لوٹنےوالےہاؤسنگ سوسائٹیز یا بلڈرز نیب سے نہیں بچ سکتے، لوگوں کی خواہشوں کو بیچنے والےسمجھتے ہیں کہ وہ بری الذمہ ہوگئے، جس مافیا نے لوگوں کو لوٹا اور  برباد کیا ہم نے انہیں چھوڑ یں گے اس مافیا کا جلد خاتمہ ہونے والا ہے۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ ہم نے ڈھیل دی ہے مگر ڈیل نہیں کی، جو سمجھتے تھے انھیں کوئی کچھ نہیں کہے گا آج وہ گرفت میں ہیں، احتساب سب کیلئے ہے،کسی کیلئے کوئی رعایت نہیں اگر نیب کے راستے میں کوئی بھی رکاوٹ ہو  اسے عبور کریں گے۔