رحیم یار خان ، شیخ زید اسپتال کے ڈاکٹر ز کی ہڑتال مریض پریشان

112

رحیم یار خان (این این آئی) پنجاب بھر کی طرح رحیم یار خان میں بھی وائی ڈی اے کی اپیل پر شیخ زید میڈیکل کالج و اسپتال میں ڈاکٹرز کی مکمل ہڑتال او پی ڈی آپریشن تھیٹر بند مریضوں کو طبی سہولیات کے حصول کیلیے پریشانی کا سامنا ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے ہمارے مطالبات جلد از جلد نہ منظور کیے تو ایمرجنسی بھی بند کرسکتے ہیں۔ ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف نے اپنے مطالبات کے حق اور ایم ٹی ایکٹ کیخلاف اسپتال کے باہر احتجاجی ریل بھی نکالی۔