خورشید شاہ کا مزید15روز کا ریمانڈ،4نومبر کو پیش کرنیکا حکم

140

سکھر(آن لائن)سکھر کی نیب عدالت نے خورشید شاہ کو مزید 15 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا، 4 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم، عدالت میں این آئی سی وی ڈی کے سربراہ ڈاکٹر ندیم قمر کی رپورٹ پیش، خورشید شاہ 20 سال سے عارضہ قلب میں مبتلا ہیں، رپورٹ کا متن، سماعت سے قبل ڈاکٹرز کی ٹیم نے خورشید شاہ کا طبی معائنہ بھی کیا۔ آمدن سے زاید اثاثہ جات کے الزام میں گرفتار خورشید احمد شاہ کو 6 روزہ
ریمانڈ مکمل ہونے پر آج جج امیر علی مھیسر کی نیب عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کی سربراہی میں وکلا کے پینل نے پیروی کی ۔نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ خورشید شاہ تحقیقات میں تعاون نہیں کررہے ہیں ان سے جو سوال کیا جاتا ہے وہ جواب دیتے ہیں کہ یہ میرا نہیں خاندان کے اثاثے ہیں مزید اثاثے ظاہر ہوئے جن کی تحقیقات کے لیے مزید 15دن کا ریمانڈ دیا جائے ۔ خورشید شاہ کے وکیل رضا ربانی نے کہا کہ نیب خورشید شاہ سے اپنی مرضی کا اعتراف کرنا چاہتا ہے جو آئین کے آرٹیکل بی 30 کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے عدالت ان کا مزید ریمانڈ دینے کے بجائے ان کا جوڈیشل ریمانڈ دے ۔
خورشید شاہ