40لاکھ افراد معاشی پالیسی کی بھینٹ چڑھ گئے‘ مریم اورنگزیب

105

لاہور(نمائندہ جسارت ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومت اور اس کی اقتصادی پالیسیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان! قوم آپ کی جانب سے کی جانے والی ’کریں گے، کررہے ہیں اورہوگا‘ کی گردان کو جان چکے ہیں۔ انہوں نے الزام
عائد کیا کہ ملک میں سب سے بڑا مسئلہ معاشی پالیسی کا نہ ہونا ہے جس کی بھینٹ 40 لاکھ افراد بے روزگار ہو کرچڑھ چکے ہیں۔سابق وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر پراپنے ردعمل میں کہا ہے کہ قول و فعل کا تضاد اور جھوٹ موجودہ حکومت کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت کی کرپشن اور بدانتظامی عروج پر ہے۔
مریم اورنگزیب