نوابشاہ ،تین سالہ بچی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر ورثا کا احتجاج

98

نواب شاہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اغوا کے بعد قتل ہونے والی تین سالہ بچی کے ورثا کا ملزمان کی گرفتاری کے لئے مظاہرہ ،مظاہرین نے ڈپٹی کمشنر کی گاڑی روک لی پولیس کے خلاف سخت نعرے بازی۔ اٹھائیس روش قبل گاؤں جاڑو کان ہوت میں گھر میں سوتے میں اغوا ہونے والی تین سالہ بچی ذکیہ ہوت جس کو بعد ازاں ملزمان نے قتل کردیا تھا اور لاش کو نہر میں پھینک کر فرار ہوگئے تھے ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف بچی کے ورثا نے ہاتھوں میں قرآن پاک اٹھا کر احتجاجی مظاہر ہ کیاان کا کہنا تھا کہ اٹھائیس روز گزر گئے ہیں مگر پولیس ملزمان گرفتار کرنے میں سنجید ہ نہیں ہے اس موقع پرمظاہرین نے پریس کلب روڈسے گزرنے والے ڈپٹی کمشنر کی گاڑی کو روک لیا اور پولیس کے خلاف سخت نعرے بازی کی جس پر ڈپٹی کمشنر نے مظاہرین یقین دھانی کرائی کہ ذکیہ ہوت کے قاتل کی گرفتاری کے لئے اقدامات کئے جائیں گے جس پر مظاہرین نے ڈپٹی کمشنر کو گاڑی کو جانے دیا۔