پی ٹی وی حملہ کیس ،شاہ محمود سمیت 10ملزمان کی استثنا کی درخواستیں منظور

69

اسلام آباد( آن لائن )انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی وی ،پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، اسد عمر، شفقت محمود سمیت 10 ملزمان کی حاضری سے استثنا کی درخواستیں منظور کرلیں ۔ دور ان سماعت جج راجہ جواد عباس نے
کہاکہ پرانے دھرنا کیس نمٹے نہیں نیا دھرنا بھی آ رہا ہے، ان کیسز کو جلد نمٹا لیں اگلا دھرنا بھی آ رہا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان کے وکیل احسن سیال نے کہاکہ پی ٹی آئی کی وجہ سے ہمیں سیاسی اور عدالتی محاذوں پر نقصان ہو رہا ہے،پی ٹی آئی کی وجہ سے کیسز کا فیصلہ نہیں ہو پا رہا۔جج نے کہاکہ پی ٹی آئی اب حکومتی جماعت ہے لیکن اپنے موقف میں واضح نہیں لگ رہی۔ وکیل شاہ محمود قریشی علی بخاری نے کہاکہ 10 ملزمان کی بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں عدالت اجازت دے تو دلائل دونگا۔ عدالت نے شاہ محمود قریشی، اسد عمر، شفقت محمود سمیت 10 ملزمان کی حاضری سے استثنا کی درخواستیں منظور کرلیں ۔ علی بخاری نے کہاکہ نواز شریف کے خلاف مقدمے کے اخراج سے متعلق شاہ محمود قریشی سے ہدایات لے کر عدالت کو آگاہ کرونگا۔
پی ٹی وی حملہ کیس