توری دال

452

اجزاء:
مونگ کی دھلی دال آدھی پیالی
ثابت لال مرچیں چھ سے آٹھ عدد
مسور کی دال ایک پیالی
ہلدی ایک چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
بڑی ہری مرچیں تین سے چار عدد
لہسن کے جوئے چھ سے آٹھ
ہرا دھنیا آدھی گٹھی
پیاز دو عدد درمیانی
کوکنک آئل چارکھانے کے چمچ
تیاری کا وقت دس سے پندرہ منٹ
پکانے کاوقت تین سے چالیس منٹ
افراد پانچ سے چھ کے لیے
ترکیب:
دونوں دالوں کو دھو کر دوپیالی پانی میں بھگو کر دس سے پندرہ منٹ کے لیے رکھ دیں، پیاز کو باریک کاٹ لیں ۔ لہسن اور ہرا دھنیا بھی باریک کاٹ کر رکھ لیں
توری کو صاف دھو کر چھیل لیں اور درمیان سے کاٹ کر چھوٹے ٹکڑے کر لیں ۔
دال کو پین میں ڈال کر پکنے رکھیں اور اُبال آنے پر اس میں ایک کھانے کا چمچ تیل ،ہلدی اور توری ڈال دیں۔
درمیانی آنچ پر پکاتے ہوئے جب دال گلنے پر آ جائے تولکڑی کی ڈوئی سے ہلکا سا گھوٹ لیں اور اس میں ثابت ہری مرچیں اور دو پیالی پانی ڈال دیں ۔
دوسری طرف کڑاہی میں تیل کو ہلکی آنچ پر گرم کریں اور اس میں پیاز کو سنہری فرائی کر لیں
پھر اس میں لال مرچیں، لہسن اورزیرہ ڈال کر فرائی کریں
اچھی طرح سنہری ہونے پر دال پر بگھار لگا دیں ، نمک ڈال کر ہلکی آنچ پر دس سے بارہ منٹ کے لیے رکھ دیں۔