غیر قانونی بھرتی کیس ، راجا پرویز اشرف کیخلاف بیانات قلمبند کرانے کیلیے گواہ طلب

144

لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور کی احتساب عدالت نے پیپکو اورگیپکو میں غیر قانونی بھرتی اسکینڈل کیس میں سابق وزیر اعظم و پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما راجا پرویز اشرف کے خلاف استغاثہ کے مزید گواہوں کو بیانات قلمبند کرانے کے لیے طلب کرلیا۔سماعت 31 اکتوبرتک ملتوی کردی گئی۔ علاوہ ازیںاحتساب عدالت نے معدنیات اسکینڈل کیس میں سابق وزیر جنگلات پنجاب و رکن صوبائی اسمبلی سبطین خان کے خلاف نیب کے تفتیشی افسر سے ریفرنس سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔ ملزم سبطین خان پر500 میٹرک ٹن غیرقانونی ٹھیکا جات دینے کا الزام ہے۔