ڈی سی سکھر غلام مرتضیٰ شیخ کا کندھرا، ہمرلو اور روہڑی کا دورہ، تپیدار معطل، دو کو شوکاز

73

سکھر (نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر سکھر غلام مرتضیٰ شیخ نے سال 2019-20ء کی خریف کی فصل کے معائنے کے لیے تعلقہ روہڑی کے تپے کندھرا، ہمرلو اور روہڑی کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کے دوران ڈیوٹی میں کوتاہی کرنے والے ایک تپیدار کو معطل اور دو کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں تحریری طور پر جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی۔ اس موقع پر ڈی سی سکھر غلام مرتضیٰ شیخ کو خریف کی فصل کے متعلق بریفنگ دی گئی۔ ڈی سی سکھر نے تپے پر موجود عملے کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کام میں کوتاہی اور غفلت برتنے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔