امریکا نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ویزا دینے سے انکار کردیا

162

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکا نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ویزا دینے سے انکار کردیا۔ چیف جسٹس سردار شمیم نے امریکا میں ایک کانفرنس میں شرکت کرنا تھی۔وکلاء برادری نے چیف جسٹس کو ویزہ نہ دینے کی مذمت کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تبدیلی سرکار اور نئے پاکستان میں بھی عالمی سطح پر پاکستان کے سبز پاسپورٹ کی عزت وقار کو بلند نہیں کیا جاسکا۔ حکومت کے وعدے کھوکھلے نعرے ثابت ہوئے ۔ بتایا گیا ہے کہ امریکا نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار شمیم کو ویزا دینے دینے سے انکار کردیا ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے امریکا میں ایک کانفرنس میں شرکت کرنا تھی۔ جس کیلیےچیف جسٹس سردار شمیم نے امریکی ویزے کیلیے اپلائی کیا ہو اتھا۔ دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے چیف جسٹس کو ویزہ نہ دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔واضح رہے امریکا نے کن تیکنیکی وجوہات کی بناء پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ویزہ جاری نہیں کیا اس حوالے سے تاحال معلومات سامنے نہیں آئیں۔
ویزہ دینے سے انکار