سانحہ 18 اکتوبر کا ریموٹ کنٹرول پرویز مشرف اور ایم کیو ایم کے پاس تھا،پیپلزپارٹی

163

کراچی(نمائندہ جسارت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے متنبہ کیا ہے کہ موجودہ حکومت پیپلز پارٹی کے خلاف انتقامی کارروائیاں بند اور اپنے انتقامی رویے سے باز آجائے۔ سابق صدر آصف علی زرداری کو علاج کے لیے فوری اسپتال منتقل کیا جائے۔ پیپلز پارٹی آج سے سلیکٹڈ حکومت کے خلاف تحریک کا اعلان کرتی ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہر آمر کا مقابلہ اور بحالی جمہوریت کی جنگ لڑی۔ شہید بے نظیر بھٹو نے جان سے مارنے کی دھمکیوں کے باوجود وطن واپس آکر جمہوریت کا دفاع کیا۔ 18 اکتوبر کے سانحہ کا ریموٹ کنٹرول پرویز مشرف ، ان کے ساتھیوں او رایم کیو ایم وزیر داخلہ کے پاس تھا۔ پیپلز پارٹی آمروں کے خلاف ختم نہ ہونے والی جنگ لڑ رہی ہے۔ پیپلز پارٹی کی قیادت پر جھوٹے مقدمات اس جنگ کی کڑی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لیاقت علی خان ، شہید بھٹو ، بے نظیر بھٹو کو شہید کرنے والوں کو بے نقاب کیا جائے۔ واقعاتی شہادتیں موجو د ہیں کہ سانحہ 18 اکتوبر اور بے نظیر بھٹو کی شہادت میں سابق صدر ملوث تھے۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے مہنگائی ، ٹیکسوں کی بھرمار ، لاڑکانہ ضمنی انتخاب میں دھاندلی کے خلاف مزاحمت کا اعلان کرتے ہوئے حکومت کی برطرفی کا مطالبہ کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کراچی ڈویڑن کے صدر سعید غنی ،پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو ، شیری رحمن ، تاج حیدر ، جاوید ناگوری ، پروفسیر این ڈی خان ، شہلا رضا ، وقار مہدی ، راشد ربانی و دیگر نے سانحہ کارساز اور سلیکٹڈ حکومت کی ناکام پالیسیوں کے خلاف کراچی میں مزار قائد پر پیپلز پارٹی کراچی ڈویڑن کے تحت منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ ، سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ ، مولانا بخش چانڈیو ، پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ ،آصف خان صوبائی وزراء ، سینیٹرز ، ارکان صوبائی و قومی اسمبلی ، پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے عہدیدار و دیگر موجود تھے۔
پی پی رہنما