کراچی( اسٹاف رپورٹر )اٹک پٹرولیم لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میںگزشتہ سہ ماہی کے دوران20.65فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔کمپنی کی طرف سے اسٹاک ایکسچینج میں جمع کرائی گئی دستاویزات کے مطابق 30ستمبر کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران اٹک پٹرولیم لمیٹڈ کو 1.23ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے منافع 1.55ارب کے مقابلہ میں 20.65فیصد کم ہے۔ اعداد وشمار کے مطابق اس عرصہ کے دوران کمپنی کی مجموعی سیلز میں2.7فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ فی ح-صص آمدنی 12.31روپے ریکارڈ کی گئی۔