لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) قنبر کے نواحی گاؤں گورڑ شاخ کے قریب بھینس کی ٹکر سے 6 سالہ بچی رباب مغیری شدید زخمی ہوئیں، جنہیں ورثا نے تشویش ناک حالت میں لاڑکانہ چانڈکا اسپتال شعبہ حادثات منتقل کرنے کی کوشش کی، تاہم رباب راستے میں ہی دم توڑ گئیں۔ بعد ازاں اسپتال میں بچی کے موت کی تصدیق کے بعد لاش ورثا کے حوالے کی گئی۔ ورثا کے مطابق رباب گاؤں کے باہر لنک روڈ گورڑ شاخ کے قریب سے گزر رہی تھی کہ اچانک بھینس کی ٹکر میں شدید زخمی ہوگئی۔