پرویز خٹک نے اپوزیشن رہنماؤں سے رابطے شروع کریے

438

اسلام آباد: وفاقی وزیردفاع پرویز خٹک نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے “آزادی مارچ” کے متعلق اپوزیشن رہنماؤں سے رابطے شروع کریے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک نے سربراہ جے یو آئی (ف)مولانا فضل الرحمان کوبھی مذاکرات کے لیے پہنچا دیا ہے۔ جبکہ پرویزخٹک نےاسپیکراورسینیٹرز سمیت دیگرقریبی سینئرسیاست دانوں سےرابطےکرلیےہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت مذاکرات پر تیار، فضل الرحمن کا انکار

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کل سے اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں میں مزید تیزی آئے گی۔ حکومت کی مذاکراتی کمیٹی پانچ سے چھ ارکان پر مشتمل ہوگی جس کے اراکین کے ناموں کا اعلان آج شام تک متوقع ہے۔

وزیر دفاع پرویز خٹک نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا ہے کہ کچھ دنوں میں مذاکرات میں پیش رفت کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاملے کا حل ضرور نکلے گا۔