سراج الحق کا جاپانی وزیر اعظم کو خط طوفان سے نقصان پر اظہار افسوس

202

لاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستا ن سینیٹر سراج الحق نے جاپان میں آنے والے حالیہ شدید طوفان اور اس سے پہنچنے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیاہے ۔ جاپانی وزیراعظم Shinzo Abeکے نام اپنے خط میں انہوںنے جاپانی عوام اور متاثرہ خاندانوں سے یکجہتی و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جاپانی عوام کی آئندہ سلامتی کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیاہے ۔