عدالت عظمیٰ: پی ڈبلیو ڈی راولپنڈی کے 261 ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم

130

اسلام آباد (آن لائن) عدالت عظمیٰ نے پی ڈبلیو ڈی راولپنڈی کے 261 ملازمین کو ایک ماہ میں مستقل کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس یحییٰ آفریدی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ پنجاب حکومت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملازمین کی مستقلی کیلیے طریقہ کار شروع کر دیا گیا ہے۔ عدالت نے ملازمین کی مستقلی کیلیے ایک ماہ میں پالیسی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے معاملے کی سماعت ایک ماہ کیلیے ملتوی کردی ہے۔